فرانس میں بلی کے بار بار پڑوسی کے باغ میں گھسنے پر خاتون کو 3 لاکھ 93 ہزار روپے جرمانہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیرس: فرانس کے جنوبی شہر ایگڈے (Agde) میں ایک انوکھی عدالتی کارروائی کے دوران ایک خاتون کو اس کی بلی کے "بار بار پڑوسی کے باغ میں جانے” پر بھاری جرمانے کا سامنا کرنا پڑا۔

latest urdu news

تفصیلات کے مطابق، خاتون ڈومینیک کی بلی ریمی (Rémy) پڑوسی کے گھر کے باغ میں بار بار گھس جاتی تھی، جہاں وہ گندگی کرنے کے ساتھ ساتھ گیلے پلستر پر پنجوں کے نشانات بھی چھوڑتی تھی۔ پڑوسی کی جانب سے کئی بار شکایات درج کرانے کے بعد معاملہ عدالت تک پہنچ گیا۔

عدالت نے خاتون ڈومینیک کو 1,250 یورو (تقریباً 3 لاکھ 93 ہزار پاکستانی روپے) جرمانہ عائد کیا، ساتھ ہی یہ فیصلہ بھی سنایا کہ اگر بلی دوبارہ پڑوسی کے باغ میں داخل ہوئی تو ہر بار 30 یورو (تقریباً 9,500 روپے) اضافی جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔

یہ کیس فرانس میں خاصا غیر معمولی سمجھا جا رہا ہے کیونکہ عام طور پر بلیوں کے آزادانہ گھومنے پھرنے پر قانونی کارروائی کم ہی کی جاتی ہے۔ فرانسیسی معاشرے میں بلیوں کو گھروں سے باہر آزادانہ گھومنے کی اجازت عام روایت سمجھی جاتی ہے۔

ماہرین کے مطابق، یہ واقعہ فرانسیسی عدالتوں میں پالتو جانوروں سے متعلق ضابطوں کے بدلتے رجحان کو ظاہر کرتا ہے، جہاں اب پڑوسیوں کے حقوق اور شہری شکایات کو زیادہ سنجیدگی سے لیا جا رہا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter