ایکس (ٹوئٹر) میں نیا فیچر: اب جان سکیں گے کہ اکاؤنٹ کس ملک سے ہے

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) نے صارفین کے لیے ایک اہم اور دلچسپ فیچر متعارف کرا دیا ہے جس کے بعد کسی بھی اکاؤنٹ کا ممکنہ ملک جاننا پہلے سے کہیں زیادہ آسان ہو جائے گا۔ اگر آپ اسکرولنگ کے دوران اکثر یہ سوچتے ہیں کہ فلاں یوزر کس ملک سے ہے، تو اب یہ معلومات تقریباً ایک کلک پر دستیاب ہوں گی۔

latest urdu news

نیا شامل کیا گیا “About this account” فیچر صارفین کو ایکس اکاؤنٹس کے بارے میں اضافی اور شفاف معلومات فراہم کرے گا۔ اس کے ذریعے آپ جان سکیں گے کہ:

  • اکاؤنٹ کا تعلق کس ملک سے ہے
  • اس نے کتنی بار اپنا یوزر نیم تبدیل کیا
  • اکاؤنٹ کس ملک میں بنایا گیا تھا
  • یہ ویب سے بنایا گیا یا کسی مخصوص ایپ اسٹور کے ذریعے

کمپنی نے اس فیچر کی آزمائش اکتوبر میں شروع کی تھی۔ ایکس کے پراڈکٹ ہیڈ Nikita Bier کے مطابق اس اپ ڈیٹ کا بنیادی مقصد سوشل میڈیا پر جعلی اکاؤنٹس اور گمراہ کن معلومات کے پھیلاؤ کو روکنا ہے، تاکہ صارفین کو زیادہ شفافیت مل سکے۔

اس فیچر تک رسائی حاصل کرنے کے لیے صارف کسی بھی پروفائل پر جا کر “Joined” سیکشن پر کلک کرے گا، جہاں مکمل تفصیلات ظاہر ہوں گی۔

چونکہ فیچر مرحلہ وار جاری کیا جا رہا ہے، اس لیے ممکن ہے کہ ابھی یہ آپ کی موبائل ایپ (اینڈرائیڈ یا آئی فون) پر نظر نہ آئے، مگر ویب ورژن میں اسے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ انسٹاگرام میں بھی ایسا فیچر پہلے سے موجود ہے، مگر وہاں لوکیشن ڈیٹا آپشنل ہوتا ہے۔ ایکس نے بھی اعلان کیا ہے کہ صارف چاہیں تو اپنی یہ معلومات چھپا سکتے ہیں، تاہم جب وہ ایسا کریں گے تو پروفائل پر اس کی نشاندہی کی جائے گی۔

نئے فیچر سے پلیٹ فارم پر شناخت کے حوالے سے شفافیت بڑھے گی اور صارفین جعلی سرگرمیوں کو زیادہ آسانی سے شناخت کر سکیں گے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter