"سر، میں بک گیا” ملازم کا سچ پر مبنی مختصر استعفیٰ سوشل میڈیا پر وائرل

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

سوشل میڈیا پر ان دنوں ایک انوکھا اور بے حد سادہ استعفیٰ وائرل ہو رہا ہے، جس میں ایک ملازم نے غیر معمولی ایمانداری کے ساتھ نوکری چھوڑنے کی وجہ بیان کر دی: "سر، میں بک گیا”۔

یہ مختصر مگر مؤثر استعفیٰ ممبئی کی ایک نجی کمپنی کے بانی و سی ای او شبھم گنے نے اپنی لنکڈ اِن پوسٹ میں شیئر کیا۔ گنے کے مطابق، انہیں یہ ای میل دیتوا شاہ نامی ایک ملازم کی طرف سے موصول ہوئی، جس میں ملازم نے لکھا: "ہائے سر، میں بک گیا۔ سامنے والی کمپنی چار پیسے زیادہ دے رہی ہے۔”

latest urdu news

شبھم گنے نے اس استعفیٰ کو "انتہائی ایماندار” قرار دیتے ہوئے مزاحیہ انداز میں پوسٹ کیا، جس کے بعد یہ پیغام دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گیا۔ صارفین نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ استعفیٰ ہر اُس ملازم کی اندر کی آواز ہے، جو سالوں سے "اچھے ماحول” یا "ذاتی وجوہات” جیسے روایتی الفاظ میں سچ چھپا رہا ہوتا ہے۔

ایک صارف نے مذاق میں منیجر کا فرضی جواب لکھا: "ٹھیک ہے، اُدھر کوئی ویکنسی ہو تو بتانا!”

سوشل میڈیا پر اس استعفے کو بے ساختہ ایمانداری کی مثال قرار دیا جا رہا ہے، اور بہت سے افراد نے اسے آج کے دور کی حقیقت پسندانہ نمائندگی قرار دیا ہے، جہاں بہتر تنخواہ کے لیے نوکری کی تبدیلی کوئی غیر معمولی بات نہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter