کرپٹو ایکسچینج کی بڑی غلطی، صارفین کو 40 ارب ڈالرز مالیت کے بٹ کوائن منتقل

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

جنوبی کوریا کی دوسری بڑی کرپٹو کرنسی ایکسچینج بِٹ ہمب (Bithumb) ایک غیر معمولی غلطی کے باعث خبروں کی زینت بن گئی، جہاں کمپنی نے صارفین کو غلطی سے 40 ارب ڈالرز سے زائد مالیت کے بٹ کوائنز منتقل کر دیے۔

latest urdu news

یہ واقعہ 6 فروری کو اس وقت پیش آیا جب ایک پروموشنل ایونٹ کے تحت 695 صارفین کو 6 لاکھ 20 ہزار کورین وون (تقریباً 423 ڈالرز) انعام کے طور پر دیے جانے تھے، مگر ایک ملازم نے کرنسی منتخب کرتے وقت غلطی سے وون کی بجائے 6 لاکھ 20 ہزار بٹ کوائنز ٹرانسفر کر دیے۔

کمپنی کے مطابق 695 میں سے 249 صارفین نے انعامی باکس کھول کر بٹ کوائنز وصول بھی کر لیے۔ بٹ ہمب کا کہنا ہے کہ غلطی سامنے آتے ہی فوری طور پر ٹرانزیکشن کو ریورس کرنے اور صارفین سے رابطہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں 99.7 فیصد بٹ کوائنز واپس حاصل کر لیے گئے۔

تاہم اب بھی تقریباً 90 لاکھ ڈالرز مالیت کے بٹ کوائنز واپس نہیں مل سکے، کیونکہ 86 صارفین نے 1788 بٹ کوائنز فروخت کر دیے تھے یا فنڈز نکال لیے تھے۔

تاریخ میں پہلی بار بٹ کوائن کی قدر ایک لاکھ 25 ہزار ڈالر سے تجاوز کر گئی

جنوبی کوریا کی فنانشل سپروائزری سروس (FSS) کے گورنر لی چن جن نے اس واقعے کو کمپنی کے اندرونی کنٹرول سسٹم کی سنگین ناکامی قرار دیا۔ ماہرین کے مطابق جن صارفین نے یہ بٹ کوائنز فروخت کیے، انہیں قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، کیونکہ جنوبی کوریا کے فوجداری قوانین میں کرپٹو کرنسی کو اب بھی مکمل قانونی حیثیت حاصل نہیں۔

بٹ ہمب انتظامیہ کا کہنا ہے کہ باقی صارفین سے بھی رابطہ جاری ہے اور انہیں فروخت کیے گئے بٹ کوائنز کے مساوی رقم واپس کرنے کا کہا جا رہا ہے، جبکہ مستقبل میں ایسے واقعات سے بچنے کے لیے اندرونی نظام مزید سخت کیا جا رہا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter