سوشل میڈیا پر مشورے دینے سے پہلے تعلیمی قابلیت ثابت کرنا لازمی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

چین نے سوشل میڈیا صارفین کے لیے ایک نیا قانون نافذ کر دیا ہے، جس کے تحت صارفین یا انفلوئنسرز کسی شعبے میں مہارت کے بغیر اپنی رائے یا مشورہ نہیں دے سکیں گے۔

latest urdu news

اس قانون کا مقصد سوشل میڈیا پر غلط معلومات کے پھیلاؤ کو روکنا ہے۔ نئے ضوابط کے مطابق، کوئی بھی صارف قانون، طب، تعلیم یا فنانس جیسے موضوعات پر تبصرہ کرنے سے پہلے متعلقہ شعبے میں اپنی تعلیمی قابلیت کا ثبوت پیش کرے گا، جیسے ڈگری یا حکومت سے تسلیم شدہ سرٹیفکیٹ۔

سائبر اسپیس ایڈمنسٹریشن آف چائنا (CAC) نے واضح کیا کہ خلاف ورزی کرنے والے صارفین کے اکاؤنٹس معطل کیے جا سکتے ہیں اور انہیں 14 ہزار ڈالرز تک جرمانہ بھی ہو سکتا ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو بھی انفلوئنسرز کی تعلیمی اسناد کی تصدیق کرنا ہوگی۔

یہ قانون چین کو دنیا کا پہلا ملک بنا دیتا ہے جہاں سوشل میڈیا پر غلط معلومات روکنے کے لیے ماہرین کی رائے لازمی قرار دی گئی ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter