کوسٹا ریکا کے کیریبین ساحل پر واقع ٹورٹوگیرو نیشنل پارک کے قریب ماہی گیری کے دوران ایک غیر معمولی نارنجی رنگ کی شارک پکڑی گئی ہے، جو اپنی نوعیت میں پہلی بار دریافت ہوئی ہے۔ یہ شارک، جسے Ginglymostoma cirratum (نرس شارک) کہا جاتا ہے، تقریباً 6.5 فٹ (2 میٹر) لمبی تھی اور اپنی غیر معمولی نارنجی-پیلی رنگت کی وجہ سے ماہرین کی توجہ کا مرکز بن گئی۔
یہ شارک 120 فٹ (37 میٹر) کی گہرائی سے پکڑی گئی، اور اس کا رنگ xanthism نامی جینیاتی حالت کا نتیجہ ہے، جو عام طور پر شارک یا دیگر سمندری جانوروں میں نہ ہونے کے برابر پایا جاتا ہے۔ اس میں نمایاں خصوصیت اس کی مکمل سفید آنکھیں ہیں، جو کہ ایک اور جینیاتی بیماری کی نشانی ہو سکتی ہیں۔
ماہرین نے اس دریافت کو بہت اہمیت دی ہے کیونکہ یہ پہلے کبھی نہیں دیکھا گیا کہ کسی شارک میں xanthism (زرد یا نارنجی رنگت) پائی جائے۔ اگرچہ اس رنگت کی موجودگی بقا میں کسی قسم کی رکاوٹ نہیں بنی، تاہم اس کا جینیاتی پس منظر، جیسے inbreeding (نسلی ملاپ)، ماحولیاتی دباؤ یا ہارمونل عدم توازن کے عوامل پر تحقیق کی جارہی ہے۔
مرغی نے نیلے رنگ کا انڈا دے کر سب کو حیران کر دیا
یہ انوکھی شارک کو پکڑنے والے ماہی گیر جوان پابلو نے اس عجیب و غریب مخلوق کا استقبال کیا اور اس کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں، جس کے بعد یہ خبر دنیا بھر میں وائرل ہوگئی۔