چین میں انوکھا ہوٹل: شیر کے بچے مہمانوں کو صبح جگانے کی ڈیوٹی انجام دیتے ہیں

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

چین میں ایک ایسا انوکھا ہوٹل موجود ہے جہاں صبح مہمانوں کو جگانے کا کام الارم یا کال کی بجائے ایک شیر کا بچہ انجام دیتا ہے۔ یہ منفرد سروس نہ صرف سیاحوں کے لیے دلچسپی کا باعث ہے بلکہ سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو چکی ہے۔

latest urdu news

چین کے صوبے جیانگسو کے علاقے سوچیاں (Suqian) میں واقع ہیپی ریزورٹ کنٹری سائیڈ ریزورٹ نامی یہ ہوٹل مہمانوں کو صبح اپنے کمروں میں شیر کے بچے کے ساتھ کھیلنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ شیر کے بچے کی یہ غیر معمولی "وییک اپ سروس” صبح 8 بجے سے 10 بجے تک جاری رہتی ہے، اور ہر کمرے میں شیر کا بچہ تقریباً 7 منٹ تک موجود رہتا ہے۔

ہوٹل انتظامیہ کے مطابق اس سروس کے لیے مہمانوں کو پہلے ایک معاہدے پر دستخط کرنا ضروری ہوتا ہے، جبکہ شیر کا بچہ ہمیشہ ایک تربیت یافتہ نگہبان کے ساتھ رہتا ہے۔ مہمانوں کو اپنی حفاظت کا خیال رکھنے اور احتیاط برتنے کی ہدایت بھی کی جاتی ہے۔

اس منفرد تجربے کی قیمت بھی عام ہوٹل قیام سے کچھ زیادہ ہے۔ 20 کمروں پر مشتمل اس ریزورٹ میں اس سروس کے ساتھ ایک رات کا کرایہ 628 یوان مقرر کیا گیا ہے۔ اس سروس کی غیر معمولی مقبولیت کے باعث نومبر کے آخر تک تمام کمروں کی بکنگ مکمل ہو چکی ہے۔

ہوٹل عملے نے دعویٰ کیا ہے کہ شیر کے بچوں کی دیکھ بھال اور تربیت کے لیے باقاعدہ سرکاری اداروں سے رجسٹریشن کروائی گئی ہے اور یہ سرگرمی مکمل طور پر قانونی ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter