چین میں بچے نے ماں کے مہنگے ہار کو ٹکڑے کرکے دوستوں میں بانٹ دیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

مشرقی چین کے صوبہ شان ڈونگ کے علاقے Zaozhuang میں ایک غیر معمولی واقعہ پیش آیا، جہاں ایک 8 سالہ بچے نے اپنی ماں کے مہنگے طلائی ہار کو چھوٹے ٹکڑوں میں تقسیم کر کے اسکول کے دوستوں میں تحفے کے طور پر بانٹ دیا۔

latest urdu news

والدین کو اس واقعے کا علم تقریباً ایک ماہ بعد ہوا، جب بیٹی نے بتایا کہ کلاس کے دوست نے اسے بچے کی طرف سے دیے گئے سونے کا ٹکڑا دکھایا۔ بچے نے بھی اعتراف کیا کہ اس نے ہار کو ٹکڑوں میں بانٹ دیا ہے۔

والدین نے سی سی ٹی وی فوٹیج چیک کی تو دیکھا کہ بچہ ماں کی الماری سے ہار نکال کر پلاسٹک سے کئی چھوٹے ٹکڑوں میں تقسیم کر رہا تھا۔ یہ ہار شادی کے موقع پر بچے کی والدہ کو شوہر کی طرف سے تحفے میں دیا گیا تھا اور اس کی قیمت تقریباً 7,200 یواں یعنی 2 لاکھ 85 ہزار پاکستانی روپے سے زائد تھی۔

بچہ والدین کو یہ نہیں بتا سکا کہ اس نے کتنے دوستوں کو ہار کے ٹکڑے دیے اور باقی سونا کہاں رکھا۔ آخرکار والدین صرف ایک چھوٹا ٹکڑا واپس حاصل کر سکے۔

ماں نے بچے سے پوچھا کہ کیا اسے سونے کی قیمت کا علم ہے، جس پر بچے نے جواب دیا کہ نہیں۔ والد نے اس کے بعد بچے کو مارا۔

اس واقعے نے نہ صرف خاندان بلکہ سوشل میڈیا پر بھی لوگوں کو حیران کر دیا۔ ماہرین کے مطابق بچوں کے لیے یہ رویہ کھیل یا خوشی کا اظہار ہو سکتا ہے، مگر قیمتی اشیاء کے معاملے میں والدین کی نگرانی انتہائی ضروری ہے۔

والدین نے سوشل میڈیا پر واقعے کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں ابتدا میں یقین نہیں آیا کہ یہ حقیقی ہے، تاہم سی سی ٹی وی فوٹیج نے ساری کہانی واضح کر دی۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter