ایمیزون کی کلاؤڈ سروسز میں بڑی خرابی، سینکڑوں ویب سائٹس اچانک بند، لاکھوں صارفین متاثر

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

دنیا کی سب سے بڑی کلاؤڈ کمپیوٹنگ کمپنی ایمیزون ویب سروسز (AWS) کو ایک بڑی تکنیکی خرابی کا سامنا کرنا پڑا، جس کے باعث دنیا بھر میں سینکڑوں ویب سائٹس اچانک بند ہو گئیں اور لاکھوں صارفین متاثر ہوئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، خرابی ایمیزون کے اندرونی نیٹ ورک لوڈ بیلنسنگ سسٹم میں پیدا ہوئی جو ڈیٹا ٹریفک کے بہاؤ اور سرورز کی کارکردگی کی نگرانی کرتا ہے۔

latest urdu news

اس خرابی کے باعث ای کامرس، گیمنگ اور کمیونیکیشن سے متعلق متعدد آن لائن پلیٹ فارمز متاثر ہوئے۔ متاثر ہونے والی معروف سروسز میں چیٹ جی پی ٹی، اسنیپ چیٹ، زوم، روبلوکس، سگنل اور ڈوولنگو شامل ہیں۔

انٹرنیٹ بندش پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق، اس خرابی سے دنیا بھر میں ایک ہزار سے زائد کمپنیاں متاثر ہوئیں جبکہ امریکا، برطانیہ، آسٹریلیا اور دیگر ممالک کے لاکھوں صارفین نے سروس بند ہونے کی شکایات درج کرائیں۔

ٹیکنالوجی سے وابستہ اداروں نے بھی ایمیزون کی سروسز میں آنے والی اس غیر معمولی خرابی کے باعث پیش آنے والی مشکلات کی تصدیق کی ہے۔

ٹیک ماہرین نے ایمیزون ویب سروسز میں پیش آنے والے اس واقعے کو تاریخ کی سب سے بڑی تکنیکی خرابیوں میں سے ایک قرار دیا، جس نے بیک وقت دنیا بھر میں لاکھوں صارفین کو متاثر کیا۔

دوسری جانب ایمیزون نے وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی سطح پر سروسز متاثر کرنے والی بنیادی خرابی کو زیادہ تر حد تک درست کر لیا گیا ہے، تاہم کچھ ایپس اور ویب سائٹس میں اب بھی جزوی مسائل برقرار ہیں۔

کمپنی کے مطابق، سسٹم کی بحالی کا عمل جاری ہے اور تکنیکی ٹیمیں متاثرہ سروسز کی مکمل فعالیت یقینی بنانے پر کام کر رہی ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter