یو اے ای میں شہری کی تاریخی لاٹری، ساڑھے 7 ارب روپے جیتنے والا خوش نصیب

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 متحدہ عرب امارات میں ایک خوش نصیب شہری نے100 ملین درہم (تقریباً 7 ارب 65 کروڑ 51 لاکھ 64 ہزار روپے) کی تاریخی لاٹری جیت لی۔

latest urdu news

فاتح کی شناخت ابھی خفیہ رکھی گئی ہے، تاہم سوشل میڈیا پر لاٹری کے نمائندے کی مختصر آڈیو کال جاری کی گئی، جس میں فاتح کو جیک پاٹ جیتنے کی اطلاع دی گئی۔ آڈیو سن کر فاتح کا ردعمل تھا:اوہ مائی گاڈ

لاٹری کے قوانین کے مطابق متحدہ عرب امارات میں 18 سال سے زائد عمر کے مقیم شہری ہی حصہ لینے کے اہل ہیں۔ یہ لاٹری اماراتی گیمنگ ریگولیٹری اتھارٹی کے تحت 2023 میں قانونی طور پر شروع کی گئی، اور ‘لکی ڈے ڈرا’ ہر دو ہفتے میں براہ راست نشر کیا جاتا ہے۔

یواے ای میں بنگلادیشی الیکٹریشن نے 1 ارب 93 کروڑ روپے کی لاٹری جیت لی

خوش قسمت فاتح نے ساتوں نمبر درست چن کر یہ جیک پاٹ جیتا، جس نے اس کے لیے زندگی بدل دینے والی خوشخبری ثابت کی۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter