امریکی شہری نے اپنی سابقہ محبوبہ کی مرغی چرا لی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 

latest urdu news

واشنگٹن، امریکی ریاست واشنگٹن کے علاقے کِٹساپ کاؤنٹی میں ایک عجیب واقعہ پیش آیا جہاں 50 سالہ شخص نے اپنی سابقہ گرل فرینڈ کے گھر سے اُس کی مرغی چرا لی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق خاتون نے بطور پالتو جانور ایک مرغی رکھی ہوئی تھی جس کا نام "پولی” تھا۔

پولیس کو موصول ہونے والی شکایت کے مطابق، ملزم نے خاتون کے گھر کے پچھلے دروازے کو لات مار کر داخل ہوا اور مرغی کو اٹھا کر لے گیا۔

خاتون نے پولیس کو بتایا کہ ملزم مرغی لے جاتے ہوئے مسلسل کہہ رہا تھا "مجھے پولی مل گئی”، جیسے وہ کسی کھوئی ہوئی چیز کو دوبارہ پا لینے پر خوش ہو۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے فوری کارروائی کی اور کچھ دیر بعد قریبی جھاڑیوں سے ملزم کو تلاش کر لیا، پولیس کے مطابق گرفتاری سے پہلے وہ شخص روتے ہوئے بار بار کہہ رہا تھا کہ "براہِ مہربانی پولی کو کچھ نہ کہا جائے”۔

پولیس نے خاتون کی مرغی کو صحیح سلامت بازیاب کروا دیا، جبکہ ملزم کو مختصر وقت کیلئے حراست میں رکھنے کے بعد چھوڑ دیا گیا۔

 

شیئر کریں:
frontpage hit counter