جمعہ, 25 اپریل , 2025

18 سال کی عمر میں بل گیٹس کی تنخواہ کتنی تھی؟ نوجوانی کی سی وی وائرل

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسٹیو جابز اور بل گیٹس ٹیکنالوجی کی دنیا میں انقلاب برپا کرنے والے دو عظیم نام ہیں۔

اس وقت کی یہ سی ویز، جو حال ہی میں سوشل میڈیا پر منظر عام پر آئی ہیں، ان کے ابتدائی مراحل کی جھلک پیش کرتی ہیں جب ان دونوں کی عمریں صرف 18 سال تھی۔

latest urdu news

بل گیٹس کی سی وی (1974)

بل گیٹس کی سی وی 1974 کی ہے جس میں انہوں نے خود کو کمپیوٹر پروگرامنگ کا ماہر قرار دیا ہے۔ اس سی وی میں انہوں نے مختلف پروگرامنگ زبانوں پر کام کرنے کے تجربے کا ذکر کیا ہے۔

خاص بات یہ ہے کہ وہ اس وقت بھی 35 ہزار ڈالرز تنخواہ لے رہے تھے، جیسا کہ سی وی میں درج ہے۔ بل گیٹس نے پال ایلن کے ساتھ اشتراک کا بھی ذکر کیا ہے، اور دونوں نے 1975 میں مائیکرو سافٹ کی بنیاد رکھی۔ یہ کمپنی دنیا کی سب سے بڑی کمپیوٹر آپریٹنگ سسٹم سافٹ ویئر کمپنی بنی۔ گیٹس نے بچپن سے ہی کمپیوٹر پروگرامنگ میں دلچسپی رکھی اور 13 سال کی عمر میں اپنا پہلا کمپیوٹر کوڈ لکھا۔

اسٹیو جابز کی سی وی (1973)

دوسری جانب، اسٹیو جابز کی سی وی 1973 کی ہے جس میں انہوں نے الیکٹرانکس اور ٹیکنالوجی کو اپنی خصوصی صلاحیتیں قرار دیا ہے۔ جابز نے ایپل، نیکسٹ، اور پکسر اینیمیشن اسٹوڈیوز جیسی کمپنیوں کی بنیاد رکھی۔

انہوں نے Macintosh اور ایپل 2 جیسے ابتدائی کمپیوٹرز متعارف کرائے اور بعد میں آئی میک، آئی پوڈ، آئی فون، اور آئی پیڈ جیسی جدید ڈیوائسز کو دنیا کے سامنے پیش کیا۔ 1985 میں انہیں ایپل سے نکال دیا گیا تھا مگر 1997 میں ان کی واپسی ہوئی، اور وہ اسے دوبارہ دنیا کی بڑی کمپنیوں میں سے ایک بنانے میں کامیاب رہے۔

مخالفیاں اور مارکیٹ ویلیو

دلچسپ بات یہ ہے کہ بل گیٹس اور اسٹیو جابز ایک دوسرے کے شدید مخالف تھے اور ان کی لڑائیاں عوامی علم میں ہیں۔ مگر ان دونوں کی تشکیل کردہ کمپنیوں کی مارکیٹ ویلیو اب 3 ہزار ارب ڈالرز سے زیادہ ہے، جو ان کی کامیابی اور اثر و رسوخ کی عکاسی کرتی ہے۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter