بدھ, 7 مئی , 2025

دنیا کی معمر ترین زندہ خاتون کا اعزاز 115 سالہ برطانوی خاتون کے نام

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن، دنیا کی طویل ترین عمر پانے والی زندہ شخصیات میں شامل ایک برطانوی خاتون کی عمر 115 برس ہو چکی ہے، جس کی باقاعدہ تصدیق گنیز ورلڈ ریکارڈز نے کر دی ہے۔

ایتھل کیٹرہیم نہ صرف برطانیہ کی سب سے معمر خاتون ہیں بلکہ اب وہ دنیا کی معمر ترین زندہ شخصیت بھی بن چکی ہیں۔ حالیہ دنوں انہیں اس اعزاز کا باضابطہ نوٹیفکیشن موصول ہوا۔

latest urdu news

ان کی موجودہ عمر 115 سال اور 252 دن ہے۔ یہ ریکارڈ انہوں نے برازیل سے تعلق رکھنے والی ایناہ کینا بارو لوکاس سے حاصل کیا، جو 30 اپریل 2025 کو 116 برس اور 326 دن کی عمر میں انتقال کر گئی تھیں۔

اس اعزاز کے ساتھ، ایتھل کیٹرہیم برطانیہ کی وہ پہلی شخصیت بن گئیں جنہوں نے دنیا کی سب سے طویل العمر انسان ہونے کا ریکارڈ اپنے نام کیا ہے۔

ایتھل کا تعلق برطانوی کاؤنٹی سرے سے ہے اور وہ 21 اگست 1909 کو ہیمشائر کے گاؤں شپٹن بیلنگر، سالسبری میں پیدا ہوئیں۔

زندگی کے اس طویل سفر میں جہاں انہیں بے شمار تجربات ملے، وہیں انہیں اپنی دونوں بیٹیوں کی زندگی میں وفات کا غم بھی سہنا پڑا، جن میں بڑی بیٹی 2020 میں 82 برس کی عمر میں کینسر کے باعث چل بسی۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter