39
یورپی ملک ہنگری میں ایک شخص نے دنیا کی سب سے وزنی کریپ مچھلی پکڑ کر نیا ریکارڈ قائم کر لیا۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق 53 سالہ سرمایہ کاری مشیر ڈیوڈ ناک نے ہنگری میں مچھلی پکڑنے کے دوران دنیا کی سب سے بڑی کریپ مچھلی قابو میں لے کر عالمی ریکارڈ بنا ڈالا۔
رپورٹس کے مطابق ڈیوڈ ناک اپنے دوست کے ساتھ تعطیلات گزارنے کے لیے ہنگری آیا تھا، جہاں اس نے مغربی ہنگری کی جھیل بالاٹن میں واقع یورو ایکوا فشریز میں یہ کامیابی حاصل کی۔
ڈیوڈ ناک نے بتایا کہ اس نے 105 پاؤنڈ یعنی 47.8 کلوگرام وزنی کریپ مچھلی پکڑی، جسے پانی کی سطح تک لانے میں اسے تقریباً 20 منٹ کی محنت کرنا پڑی۔
ان کا کہنا تھا کہ جب اس نے مچھلی کو دیکھا تو اسے یقین نہ آیا کہ اس نے واقعی دنیا کی سب سے بھاری کریپ مچھلی پکڑ لی ہے، بعد ازاں، اس ریکارڈ ساز مچھلی کو دوبارہ جھیل میں چھوڑ دیا گیا۔