اتوار, 8 جون , 2025

شوہروں سے تنگ بیویوں نے آپس میں شادی کرلی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 

latest urdu news

اتر پردیش، بھارت میں اپنے بد مزاج شوہروں سے تنگ 2 خواتین نے اپنا گھر چھوڑ کر ایک دوسرے سے شادی کر لی ۔

غیر ملکی میڈیا کا بتانا ہے کہ واقعہ بھارتی ریاست اترپردیش کے گورکھ پور میں پیش آیا جہاں کویتا اور گنجا عرف ببلو نے شیو مندر میں شادی کی، دونوں کا انسٹاگرام پر ایک دوسرے سے رابطہ ہوا اور دونوں جلد دوست بن گئیں، شادی کرنے کا فیصلہ کرنے سے پہلے وہ 6 سال تک ایک دوسرے کے ساتھ رابطے میں رہیں۔

دونوں خواتین کے مطابق وہ اپنے شوہروں کے ہاتھوں تشدد کا شکار رہیں۔

ایک خاتون کے مطابق اس کا شوہر شرابی ہے، وہ روزانہ اس پر تشدد کرتا تھا، اس کے 4 بچے ہیں اور اس نے متعدد بار تشدد برداشت کرنے کے بعد اپنے والدین کے گھر واپس جانے کا فیصلہ کیا۔

دوسری خاتون کی جانب سے دعویٰ کیاگیا کہ اس کا شوہر بھی بہت زیادہ شراب پیتا تھا اور اس پر بے وفائی کا جھوٹا الزام لگاتا ہے جس کی وجہ سے اس نے اسے چھوڑا۔

ایک خاتون کا کہنا ہے کہ ہم اپنے شوہروں کی شراب نوشی اور بدسلوکی سے پریشان تھے، اسکے سبب ہم سکون اور محبت کی زندگی کا انتخاب کرنے پر مجبور ہوئے، ہم نے گورکھپور میں ایک جوڑے کے طور پر رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter