جمعہ, 25 اپریل , 2025

بجلی، گیس موبائل سمز کی بندش سے بچنے کیلئے فائلرز تیزی سے بڑھنے لگے

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایف بی آر کی جانب سے بجلی، گیس کنکشن اور موبائل سمز کی بندش کی دھمکی نے کام کر دکھایا ہے۔

ایف بی آر کی جانب سے بجلی، گیس کنکشن اور موبائل سمز کی بندش کی دھمکی نے کام کر دکھایا ہے۔ انکم ٹیکس گوشواروں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، اور فائلرز کی تعداد 100 فیصد اضافے کے ساتھ 48 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔

latest urdu news

ایف بی آر کے ذرائع کے مطابق، اب تک ٹیکس گوشواروں کے ساتھ 123 ارب روپے سے زیادہ ٹیکس جمع کرایا جا چکا ہے، جو پچھلے سال کے مقابلے میں 66 ارب روپے زیادہ ہے۔ ٹیکس گوشواروں کی توسیع شدہ دوسری ڈیڈلائن کے ختم ہونے میں صرف پانچ دن باقی ہیں۔

گوشواروں کی تعداد میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 24 لاکھ 13 ہزار کا اضافہ ہوا ہے۔ ان میں سے 18 لاکھ 20 ہزار 484 افراد نے قابل ٹیکس آمدن صفر ظاہر کی، جس کا مطلب ہے کہ مجموعی ٹیکس گوشواروں میں سے 38 فیصد نے اپنی آمدن صفر قرار دی ہے۔

ایف بی آر کے اعداد و شمار کے مطابق، اس سال ٹیکس گوشواروں کے ساتھ جمع ہونے والا ٹیکس 123 ارب روپے سے زیادہ ہے، جبکہ پچھلے سال اسی مدت میں 56 ارب 55 کروڑ روپے جمع ہوا تھا۔ اس لحاظ سے، گوشواروں کے ساتھ ٹیکس وصولی میں 66 ارب یعنی 17.60 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

جولائی 2023 سے اب تک 16 لاکھ 90 ہزار 303 نئے افراد ٹیکس فائلر بن چکے ہیں، جن میں سے 10 لاکھ 70 ہزار 732 افراد نے بھی قابل ٹیکس آمدن صفر ظاہر کی ہے۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter