پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ریڈ بال فارمیٹ کے ہیڈکوچ جیسن گلیسپی نے سابق کپتان بابراعظم سے متعلق بڑی پیشگوئی کردی۔
قومی ٹیم کے ریڈ بال فارمیٹ کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نے سابق کپتان بابراعظم سے متعلق بڑی پیشگوئی کی ہے۔ اسکائی اسپورٹس کو دیے گئے ایک انٹرویو میں، جیسن گلیسپی نے بابراعظم کو عالمی کرکٹ کے بہترین بلے بازوں میں سے ایک قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ جلد ہی تینوں فارمیٹس میں دوبارہ کامیابی حاصل کریں گے۔
بابراعظم کی حالیہ کارکردگی پر بات کرتے ہوئے، گلیسپی نے کہا کہ انہیں ٹیم سے باہر کرنے سے متعلق سوال پر وہ کچھ نہیں کہہ سکتے کیونکہ وہ سلیکٹر نہیں ہیں، لیکن ان کا یقین ہے کہ بابر جلد کم بیک کریں گے۔
بابر کی مسلسل ناکامیوں کی وجہ سے انہیں انگلینڈ کے خلاف حالیہ سیریز سے باہر کر دیا گیا تھا اور ان کے لیے آرام کا فیصلہ کیا گیا تھا۔
یاد رہے کہ بابراعظم مسلسل 18 اننگز میں 50 یا اس سے زائد رنز بنانے میں ناکام رہے ہیں، جس کی وجہ سے ان کی کارکردگی پر کافی تنقید بھی کی جا رہی ہے۔ لیکن جیسن گلیسپی کو یقین ہے کہ بابر اعظم ایک شاندار کھلاڑی ہیں اور وہ جلد ہی اپنی فارم میں واپس آئیں گے۔