نواز شریف 25 اکتوبر سے بیرون ملک دوروں پر روانہ ہوں گے

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور، صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) و سابق وزیراعظم میاں نواز شریف 25 اکتوبر سے بیرون ملک دوروں پر روانہ ہوں گے۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ میاں نوازشریف جمعہ 25 اکتوبر کو لاہور سے 5 ممالک کے دوروں کے لئے روانہ ہوں گے۔ سابق وزیراعظم میاں نوازشریف دبئی، امریکا، لندن اور یورپ کے دورے کریں گے، صدر مسلم لیگ (ن) نوازشریف 25 اکتوبر کو لاہور سے دبئی کے لئے روانہ ہوں گے۔

latest urdu news

صدر مسلم لیگ ن میاں نواز شریف کا دبئی میں ایک روز قیام ہوگا جہاں سے وہ لندن جائیں گے، میاں نواز شریف 29 اکتوبر کو باقاعدہ لندن سے امریکا جائیں گے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق نواز شریف امریکا میں 4 روز قیام کے بعد واپس برطانیہ پہنچیں گے۔

وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نومبر کے پہلے ہفتے میں لندن جائیں گی، چند روز قیام کے بعد میاں نواز شریف اور مریم نواز یورپ کے مختلف ممالک کے دورے کریں گے، سابق وزیراعظم اس دوران اہم ملاقاتیں بھی کریں گے۔

دوسری جانب 26 ویں آئینی ترمیم کو سپریم کورٹ اور سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔

سپریم کورٹ میں محمد انس نامی شہری کی جانب سے ایڈووکیٹ عدنان خان کی وساطت سے درخواست دائر کی گئی ہے جس میں
وفاقی حکومت کو فریق بنایا گیا ہے۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter