جمعہ, 25 اپریل , 2025

چیئرمین سینیٹ کا پارلیمانی لیڈر سے رابطہ، خصوصی کمیٹی کیلئے نام پیش کرنے کی ہدایت

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

چیئرمین سینیٹ نے پارلیمانی لیڈر سے رابطہ کر کے خصوصی کمیٹی کے لیے نام پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔

اسلام آباد، چیئرمین سینیٹ کی جانب سے پارلیمانی لیڈر سے رابطہ کر کے خصوصی کمیٹی کے لیے نام پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے آج ہی کمیٹی کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس کا پہلا اجلاس کل متوقع ہے۔

latest urdu news

وزارت قانون چیف جسٹس سے سینئر ججز کا پینل لینے کے لیے رابطہ کرے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کی جانب سے خصوصی کمیٹی کے لیے راجہ پرویز اشرف، نوید قمر اور فاروق ایچ نائیک کے نام سامنے آئے ہیں، اور اسپیکر نے پارلیمانی لیڈرز کو خط بھی ارسال کر دیے ہیں۔

سینیٹر جے یو آئی کامران مرتضیٰ کے کمیٹی میں شامل ہونے کا بھی امکان ہے۔

دوسری جانب امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ 26 ویں آئینی ترمیم کو چیلنج کرنے پر غور کر رہے ہیں۔

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے پریس کانفرنس میں یہ کہا کہ عدلیہ پر قبضہ جمانے کے لیے بڑی دیر سے کارروائی جاری تھی، گزشتہ روز پی ڈی ایم 3 متحرک تھی، 26 ویں آئینی ترمیم کو چیلنج کرنے کیلئے قانونی عمل کا جائزہ لے رہے ہیں۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter