26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری پر قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، کامران ٹیسوری

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی، گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا کہنا ہے کہ 26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری پر قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

روشنیوں کے شہر کراچی میں اپنے ایک بیان میں کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ آئینی ترامیم کی منظوری کے بعد عدالتی اصلاحات سے زیرالتواء کیسز کا تیز رفتار سے حل یقینی ہو گیا۔

latest urdu news

گورنر سندھ نے کہا کہ ہرایک رکن قومی اسمبلی اور سینیٹرز کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، اس ترمیم کی منظوری کے لئے تمام جماعتوں نے اہم کردار ادا کیا، آج ثابت ہوگیا کہ پارلیمنٹ ایک سپریم ادارہ ہے۔

دوسری جانب وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ووٹ کو عزت جج نہیں پارلیمنٹ دیتی ہے، ہم 17 لوگوں سے پاور لیکر منتخب لوگوں کو دے رہے ہیں، یہی ووٹ کو عزت دینا ہے۔

سینیٹ کے بعد 26 ویں آئینی ترمیم کی قومی اسمبلی سے منظوری کیلئے بلائے گئے قومی اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کے دوران وفاقی وزیر خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے عدلیہ کی عزت بحال کی، وہ عزت سے گھر جا رہے ہیں۔

وزیر دفاع نے کہا کہ جو چار ووٹرز ایوان میں آئے ہیں وہ تحریک انصاف کے نہیں، آزاد حیثیت میں الیکشن جیت کر اسمبلی میں آئے تھے۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter