107
کراچی، رہائشی عمارت کے فلیٹ سے تشدد زدہ 4 خواتین کی گلا کٹی ہوئی لاشیں برآمد ہوئیں، پولیس کی جانب سے لاشیں ضابطے کی کارروائی کیلئے اسپتال منتقل کردی گئیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ کراچی کے علاقے لی مارکیٹ کی ایک رہائشی عمارت کے فلیٹ سے 4 خواتین کی لاشیں ملی ہیں، چاروں خواتین کے جسم پر تشدد کے نشانات بھی ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کی گئی خواتین میں ماں، بیٹی، نواسی اور بہو شامل ہیں جن کی عمریں تقریباََ 51، 18، 19 اور 13 سال ہیں، لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ افسوناک واقعہ عمارت کی ساتویں منزل پر واقع فلیٹ میں پیش آیا، جہاں چاروں لاشیں الگ الگ کمروں سے ملیں، چاروں خواتین کو تشدد کے بعد قتل کیا گیا۔
گھر کے سربراہ محمد فاروق کے مطابق واردات کے وقت وہ اور اس کے دونوں بیٹے گھر پر موجود نہیں تھے، گھر کی خواتین کو کس نے قتل کیا ہے، اس متعلق انہیں کسی پر شک نہیں ہے۔