لاہور، ساندہ میں ایک گھر سے چور کروڑوں روپے لیکر بھاگ گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ساندہ میں ہونیوالی چوری کی واردات میں تقریباً 16 کروڑ 5 لاکھ روپے نقصان کا اندازہ لگایا گیا ہے، واقعے کے وقت اہلخانہ گھر سے باہر تھے، چور زیورات اور نقدی لے کر بھاگ گئے۔
پولیس کے مطابق چور کچن کے بیرونی دروازے کی جالی کاٹ کر گھر میں داخل ہوئے، گھر سے 575 تولہ زیورات، 150 تولہ چاندی اور 40 لاکھ نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے۔
ایف آئی آر میں مدعی کا کہنا تھا کہ چوری کی واردات کے وقت میرا اور بہنوں کا زیور والدین کے گھر پڑا تھا، چور تمام زیور اور نقدی لیکر بھاگ گئے۔
دوسری جانب نجی کالج کی طالبہ سے زیادتی کے معاملے پر بنائی گئی خصوصی کمیٹی کی جانب سے رپورٹ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کو پیش کردی گئی۔
ذرائع کا کا کہنا ہے کہ رپورٹ کے مطابق کالج میں لڑکی سے زیادتی کے کوئی شواہد نہیں ملے اور نہ ہی مبینہ زیادتی کا کوئی عینی شاہد ملا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیٹی نے 28 کے قریب طلبا اور طالبات کے انٹرویو کیے جس میں طلبا اور طالبات نے بیان میں ادھر ادھر سے سننا بتایا۔