جمعہ, 25 اپریل , 2025

فلسطین کا مسئلہ صرف فلسطینیوں کا نہیں پوری دنیا کا مسئلہ ہے: وزیراعلیٰ پنجاب

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

فلسطینی بہن بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے دن کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ فلسطین کا مسئلہ صرف فلسطینیوں کا نہیں بلکہ پوری دنیا کا مسئلہ ہے۔

فلسطینی مظلوم عوام کی حالت زار پر دنیا کی خاموشی انسانیت کیلئے ایک المیہ ہے۔ یہ لوگ اپنے بنیادی حقوق اور اپنی زمین کے تحفظ کیلئے لڑ رہے ہیں۔

latest urdu news

وزیراعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی حکومت اور عوام فلسطین کے ساتھ کھڑے ہیں، ہم نے ہمیشہ انکے موقف کی حمایت کی اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔

مسلم لیگ (ن) نے ہر پلیٹ فارم پر اسرائیلی جارحیت کیخلاف اور فلسطینیوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے آواز اٹھائی ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے اقوام متحدہ میں فلسطین اور کشمیر کے مسئلے کے حل کا روڈ میپ جاندار انداز میں پیش کیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ جب تک فلسطینی عوام کی امنگوں کے مطابق اس کا حل نہیں نکلتا دنیا میں امن قائم نہیں ہوسکتا۔

انسانی حقوق کی تنظیموں کو چاہیے کہ فلسطین کے مظلوم عوام کی مدد کیلئے اپنا کردار ادا کریں اور انکے حقوق کا تحفظ یقینی بنائیں۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter