گجرات سمیت پنجاب بھر میں غیرقانونی ہجرت کی روک تھام کے حوالے سے یونیورسٹی آف گجرات میں آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق سسٹین ایبل سوشل ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (ایس یا ڈی او) پاکستان اور برٹش ہائی کمیشن کی شرکت سے یونیورسٹی آف گجرات میں ایک روزہ آگاہی سیمینار کا اہتمام کیا گیا۔
شعبہ سوشیالوجی کے ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر محمد شعیب نے مہمانوں اور شرکاء کا استقبال کیا ایس ایس ڈی او کے پروگرام کو آرڈینیٹر سید تیمور شاہ اور پروگرام آفیسر کشمالہ فخر نے شعبہ سوشیالوجی سمیت دیگر شعبہ جات کے اسٹوڈنٹس کو ایڈوکیسی، ایکشن، انوویشن اور نوجوانوں کو با اختیار بنانے کے حوالے آگاہی فراہم کی گئی۔
سیمینار میں طلبہ وطالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کرتے ہوئے پاکستان سے بڑھتی غیر قانونی ہجرت کا مقابلہ کرنے اور نوجوانوں کو با اختیار بنانے کے حوالے سے گہری دلچسپی کا اظہار کیا ایس ایس ڈی او پنجاب کے دیگر اضلاع میں یوتھ نیٹ ورکس اور مائیگریشن ایمبیسیڈرز کے قیام کے لیے مزید سیمینار منعقد کرے گا۔