اسلام آباد، وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کی ڈاکٹر ذاکر نائیک سے ملاقات۔
وفاقی وزیر مذہبی امور چوہدری سالک حسین نے اسلام آباد میں معروف عالم دین ڈاکٹر ذاکر نائیک سے ملاقات کی۔
ملاقات میں عالم اسلام اور پاکستان میں آمد کے حوالے سے ڈاکٹر ذاکر نائیک اور چوہدری سالک حسین کے درمیان گفتگو ہوئی۔
ڈاکٹر ذاکر نائیک نے پاکستان آمد پر حکومتی اور عوامی سطع پر ان کے استقبال کو سراہا اور وزارت مذہبی امور اور چوہدری سالک حسین کی کاوشوں کی تعریف کی۔
دوسری جانب وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کہتے ہیں مہنگائی میں مسلسل کمی ہو رہی ہے، ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے۔
اسلام آباد میں پاکستان اکنامک ڈیش بورڈ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پائیدار معاشی استحکام کیلئے بنیادی اصلاحات لانا ہوں گی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ بینکنگ سیکٹر سرمایہ کاروں کو سہولیات فراہم کر رہا ہے، پرائیویٹ سیکٹر کو معیشت کو لیڈ کرنا ہوگا۔