پی ٹی آئی کی جانب سے ملتان میں ہونیوالا احتجاج موخر کردیا گیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے 2 اکتوبر کو ملتان میں ہونے والا احتجاج موخر کردیا گیا ہے۔

رہنما پی ٹی آئی عون عباس بپی نے کہا کہ انگلینڈ کرکٹ ٹیم کی آمد کے باعث ملتان میں احتجاج کو موخر کیا گیا ہے، 2 اکتوبر کو برطانیہ کی ٹیم نے دوپہر 2 بجے ملتان میں لینڈ کرنا ہے۔

latest urdu news

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مجھے اپنا ملک عزیز ہے، ایک بیرونی ملک کی ٹیم آرہی ہے، عون عباس بپی کا کہنا تھا کہ ملتان میں ہونے والا احتجاج اب بہاولپور میں ہوگا۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے میانوالی، فیصل آباد اور ملتان میں پرامن احتجاج کا اعلان کیا گیا تھا۔

دوسری جانب سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی جانب سے وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کو احتیاط سے زبان استعمال کرنے کا مشورہ دے دیا گیا ہے۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کے دوران سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ فاٹا انضمام کا فیصلہ نیک نیتی سے کیا تھا لیکن اندازہ نہیں تھا کہ قبائلیوں کو حقوق سے محروم رکھا جائے گا۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter