جمعہ, 25 اپریل , 2025

ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم ہیک کرنے کا الزام، متعدد ایرانیوں پر فرد جرم عائد

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم ہیک کرنے کے الزام پر متعدد ایرانیوں پر فرد جرم عائد کردی گئی ہے۔

واشنگٹن، سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے انتخابی مہم ہیک کرنے کے الزام پر متعدد ایرانیوں پر فردِ جرم عائد کردی گئی ہے۔

latest urdu news

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی گرینڈ جیوری کی جانب سے گزشتہ روز خفیہ طور پر فردِ جرم کی منظوری دی گئی تھی۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹیم نے اگست میں یہ کہا تھا کہ اس کے کچھ اندرونی مواصلات ہیک کیے گئے، ٹرمپ کی انتخابی مہم نے ہیکنگ کا الزام ایرانی حکومت پر لگایا تھا۔

دوسری جانب سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ یہ بھی کہہ چکے ہیں کہ ان کے قتل کی کوششوں کے پیچھے ایران کا ہاتھ ہو سکتا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایران نے ان حملوں میں ملوث ہونے کے حوالے سے الزامات کی تردید کی ہے۔

واضح رہے امریکہ میں 5 نومبر کو صدارتی انتخابات ہونے جارہے ہیں جس میں ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ اور ڈیموکریٹ امیدوار کملا ہیرس مدمقابل ہونگے۔

دوسری جانب قطرامریکا میں ویزا فری رسائی حاصل کرنے والا پہلا خلیجی ملک بن گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا کے ہوم لینڈ سکیورٹی ڈیپارٹمنٹ نے اپنے بیان میں یہ کہا کہ قطر کے شہریوں کے لیے امریکا میں داخلے کیلئے ویزا کی شرط ختم کردی گئی ہے۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter