پنجاب اسمبلی کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کا فیصلہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب اسمبلی کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

قائم مقام سیکرٹری جنرل پنجاب اسمبلی خالد محمود کا کہنا تھا کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کی جانب سے پنجاب اسمبلی، اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر ہاؤسز، ایم پی اے ہاسٹل اور پیپلز ہاؤس کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

latest urdu news

پنجاب انرجی ڈیپارٹمنٹ کے افسران پر مشتمل وفد کی جانب سے قائم مقام سیکرٹری جنرل پنجاب اسمبلی خالد محمود سے ملاقات کی گئی۔

قائم مقام سیکرٹری کی جانب سے پنجاب اسمبلی کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کے لیے انرجی ڈیپارٹمنٹ کو فزیبلٹی رپورٹ بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

خالد محمود کا کہنا تھا کہ اسپیکر ملک محمد احمد خان پنجاب اسمبلی میں گرین انرجی کو فروغ دینے کیلئے کوشاں ہیں۔

واضح رہے کہ ملکی سیاسی درجہ حرارت بہت گرم ہے، سیاسی شخصیات کی جانب سے ایک دوسرے پر لفظی گولہ باری جاری ہے۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے 28 ستمبر کو راولپنڈی میں ہونے والے جلسے کا فیصلہ واپس لے لیا اور اس کی جگہ احتجاج کا اعلان کیا ہے۔

اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ جلسے کی اجازت نہ ملنے کے خدشے کے پیش نظر وہ جلسہ نہیں کریں گے، بلکہ اب راولپنڈی میں ہفتے کو بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter