جمعہ, 25 اپریل , 2025

لبنان میں مکمل جنگ ہوئی تو ایران لا تعلق نہیں رہ سکتا، ایرانی وزیر خارجہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراغچی کا کہنا تھا کہ لبنان میں مکمل جنگ ہوئی تو ایران لا تعلق نہیں رہ سکتا، سلامتی کونسل کو امن اور سلامتی کو بحال کرنے کیلئے مداخلت کرنا ہوگی۔

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ خطہ بڑے پیمانے پر جنگ کے دہانے پر ہے، اسرائیل تمام ریڈ لائنیں عبور کر چکا ہے، اسرائیل کی قیادت کو سمجھنا چاہیے، کہ انکے جرائم کی سزا ملنی ہے۔

latest urdu news

عباس عراغچی کا کہنا تھا کہ ایران، لبنان میں اسرائیلی مظالم اور قبضے کے خلاف دفاع کیلئے حزب اللہ کی حمایت کرتا ہے۔

اقوام متحدہ میں اسرائیلی مندوب کا کہنا تھا کہ اسرائیل لبنان میں سفارتکاری کو اولین ترجیح دے گا، حزب اللہ نے کارروائیاں روکیں تو اسرائیل فوری طور پر رک جائے گا۔

اسرائیلی مندوب نے کہا کہ سفارتکاری ناکام ہوئی تو اسرائیل اپنے تمام ذرائع استعمال کرے گا۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter