چوہدری سالک حسین کی سلطنت عمان کے سفیر سے ملاقات

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کی سلطنت عمان کے سفیر فہد بن سلیمان بن خلف الخروسی سے ملاقات ہوئی۔

وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین اور سلطنت عمان کے سفیر فہد بن سلیمان بن خلف الخروسی کی ملاقات میں پاکستان اور عمان کے تعلقات کو مزید مضبوط اور اسٹریٹجک شراکت داری کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔

latest urdu news

ملاقات میں وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے پاکستان اور عمان کے تاریخی تعلقات کو اہم قرار دیا اور کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کو بڑھانے سے باہمی ترقی اور خوشحالی کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔

عمانی سفیر فہد بن سلیمان بن خلف الخروسی نے اس موقع پر عمان کی جانب سے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ پاکستان کے ساتھ عمان کی شراکت داری نہ صرف دونوں ممالک کے لیے بلکہ علاقائی استحکام اور ترقی کے لیے بھی ناگزیر ہے۔

دوسری جانب صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے دورہ گجرات کے تیسرے روز مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا صوبائی وزیر نے سبزی منڈی اور شیخ سکھا کے علاقوں میں واٹر فلٹر یش پلانٹس کا افتتاح کیا۔

چوہدری شافع حسین نے کہاکہ سابق حکمران ٹھیکیداروں سے ترقیاتی منصوبوں میں کمیشن لیتے رہے ،جس سے انفراسٹرکچر تباہ ہوا ہم شفاف طریقے سے ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل یقینی بنارہے ہیں۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter