گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی 15 ایسوسی ایٹ کی سیٹوں پر الیکشن جاری

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی 15 ایسوسی ایٹ کی سیٹوں پر انتخابات کا سلسلہ جاری ہے۔

شاہین فاؤنڈر گروپ کی طرف سے 15 امیدوار جبکہ 2 آزاد امیدواروں میں مقابلہ ہوگا۔ 2308 ووٹرز اپنا ووٹ کاسٹ کریں گے۔ آج 20 ستمبر کو گجرات چیمبر میں پولنگ صبع 9 بجے سے شام 6 بجے تک جاری رہے گی۔

latest urdu news

الیکشن کمیشن کے فرائض ملک مظہر اقبال اعوان سرانجام دیں گے۔

شاہین گروپ کی طرف سے ایسوسی ایٹ کے امیدوار اکرام افضل بٹ، سلیمان بٹ، رانا بلال، مرزا ذیشان اشرف، ندیم موسیٰ، غلام مصطفیٰ صراف، چوہدری عمران وڑائچ، قیصر لطیف، عمران عباس شیخ، راجہ محمد انیس، چوہدری اشرف جاوید کمبوہ، عاکف سعید، مرزا اویس عرفان، راجہ آصف علی، محمد عثمان ڈار ہوں گے۔

آزاد امیدواروں میں میاں مبین اور رانا رضوان حصہ لے رہے ہیں جبکہ شاہین فاؤنڈر گروپ کے کارپوریٹ کلاس کے 15 امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہو چکے ہیں۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter