پاکستان میں سونا مہنگا ہوگیا، فی تولہ نئی قیمت کیا ہے؟

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان میں سونے کی قیمت میں مسلسل کمی کے بعد آج اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 1,400 روپے مہنگا ہوگیا، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 23 ہزار 436 روپے ہوگئی ہے۔

latest urdu news

10 گرام سونے کی قیمت میں بھی اضافہ

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

قیمت میں 1,201 روپے اضافے کے بعد 10 گرام سونا 3 لاکھ 63 ہزار 28 روپے کا ہوگیا ہے۔

اس سے قبل سونے کی قیمت میں مسلسل کمی ریکارڈ کی جارہی تھی، تاہم آج مقامی مارکیٹ میں قیمتیں بڑھ گئیں۔

سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی، فی تولہ نیا بھاؤ سامنے آگیا

عالمی مارکیٹ میں سونا کتنا مہنگا ہوا؟

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق عالمی بازار میں سونے کی قیمت 14 ڈالر بڑھ کر 4,009 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں تبدیلی کا اثر پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹ پر بھی پڑتا ہے۔ تاہم مقامی قیمتوں کا تعین دیگر عوامل کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا جاتا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں