ریاض ایئرپورٹ کی 10 روزہ بندش کے بعد پروازیں متبادل ذرائع سے شروع

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

سعودی عرب کے ریاض ایئرپورٹ کی مسلسل 10 روزہ بندش کے باعث پروازوں کا آپریشن متبادل ذرائع سے جاری رکھا جا رہا ہے۔ کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے منسلک پروازیں جدہ اور دمام کے ذریعے آپریٹ کی جا رہی ہیں، جبکہ مسافروں کو مختلف روٹس پر تاخیر کا سامنا بھی کرنا پڑ رہا ہے۔

latest urdu news

کراچی اور پشاور سے ریاض جانے والی پروازیں جدہ سے چلیں گی

فلائٹ شیڈول کے مطابق سعودی ایئرلائن نے ریاض جانے والی پروازوں کو جدہ سے آپریٹ کرنا شروع کر دیا ہے۔ شیڈول کے مطابق آج کراچی اور پشاور سے ریاض جانے والی 4 پروازیں جدہ کے ذریعے چلائی جائیں گی۔

دوسری جانب پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی زیادہ تر پروازیں پہلے ہی جدہ اور دمام سے آپریٹ کی جا رہی ہیں۔ اس انتظام کے تحت مسافروں کو متبادل ایئرپورٹس کے ذریعے سفر کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔

متعدد ملکی اور بین الاقوامی پروازیں تاخیر کا شکار

فلائٹ شیڈول کے مطابق کراچی سے لاہور جانے والی پروازیں پی کے 304 اور پی کے 305 تقریباً 3 گھنٹے تاخیر کا شکار ہیں، جبکہ کراچی سے اسلام آباد جانے والی پروازوں پی اے 200 اور پی اے 201 میں 4 گھنٹے تاخیر ریکارڈ کی گئی ہے۔

اسی طرح کراچی سے ٹورنٹو جانے والی پرواز پی کے 783 بھی ساڑھے 6 گھنٹے تاخیر سے روانہ ہوگی۔ شیڈول کے مطابق یہ پرواز سہ پہر 3 بج کر 50 منٹ پر روانہ ہونے کا امکان ہے۔

سعودی ایئرپورٹس کی بندش سے پاکستانی پروازیں متاثر، 114 پروازیں منسوخ

کابل سے اسلام آباد آنے والی 2 پروازوں میں بھی تقریباً 7 گھنٹے تاخیر ہے۔ اس کے علاوہ اسلام آباد سے اسکردو جانے والی 4 پروازیں ساڑھے 4 گھنٹے تک تاخیر کا شکار ہیں، جبکہ لاہور سے مسقط جانے والی 2 پروازوں میں بھی 4 گھنٹے تک تاخیر بتائی گئی ہے۔

مسافروں کو فلائٹ شیڈول چیک کرنے کی ہدایت

پروازوں کی تبدیلی اور تاخیر کے باعث مسافروں کے لیے ضروری ہے کہ ایئرپورٹ روانہ ہونے سے پہلے اپنی متعلقہ ایئرلائن سے پرواز کی تازہ ترین صورت حال کی تصدیق کر لیں۔ متبادل ایئرپورٹس سے آپریشن کے باعث روانگی کے وقت اور سفر کے انتظامات میں تبدیلی ہو سکتی ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں