نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی، نام بھی بتا دیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستانی اداکارہ نیلم منیر نے اپنے پہلے بچے کی پیدائش کی تصدیق کرتے ہوئے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔ اداکارہ نے بیٹے کا نام محمد حمدان رکھا ہے اور اسے اپنی زندگی کی سب سے بڑی نعمت قرار دیا ہے۔

latest urdu news

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔ 34 سالہ اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کے ساتھ یہ خوشخبری شیئر کی، جس کے بعد ان کے ہاں بچے کی پیدائش سے متعلق جاری قیاس آرائیوں کا خاتمہ ہوگیا۔

نیلم منیر نے بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی

اداکارہ نے انسٹاگرام پر ایک تصویر پوسٹ کی جس میں وہ اسپتال کے بستر پر اپنے نومولود بیٹے کو گود میں لیے ہوئے دکھائی دے رہی ہیں۔ تصویر کے ساتھ انہوں نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے بیٹے کا نام بھی بتایا۔

نیلم منیر نے کیپشن میں لکھا کہ وہ لمحہ جب وہ کسی کی پوری دنیا بن گئیں۔ انہوں نے الحمدللہ کہتے ہوئے اپنے ننھے شہزادے محمد حمدان کو اپنی قبول ہونے والی دعا اور زندگی کی سب سے بڑی نعمت قرار دیا۔

اداکارہ کی جانب سے یہ خوشخبری سامنے آنے کے بعد مداحوں اور شوبز سے وابستہ افراد کی جانب سے مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

سوشل میڈیا پر چہ مگوئیاں: کیا نیلم منیر کے گھر ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے؟

پہلے بھی سامنے آچکی تھی بچے کی پیدائش کی خبر

نیلم منیر کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش سے متعلق خبر اس سے قبل بھی سوشل میڈیا پر گردش کر رہی تھی۔ اداکارہ کے شوہر کے ایک قریبی دوست نے مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر مبارکباد کا پیغام شیئر کیا تھا، جس کے بعد مداحوں میں اس خبر کے حوالے سے تجسس بڑھ گیا تھا۔

تاہم، اب اداکارہ نے خود اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کے ذریعے بیٹے کی پیدائش کی تصدیق کردی ہے اور نومولود کے ساتھ تصویر شیئر کرکے مداحوں کو اس خوشی میں شریک کیا ہے۔

نیلم منیر کی شادی کب ہوئی؟

واضح رہے کہ نیلم منیر نے جنوری 2025 میں دبئی میں مقیم پاکستانی کاروباری شخصیت محمد راشد سے شادی کی تھی۔ ان کی شادی کی خبر اور تصاویر بھی سوشل میڈیا پر خاصی توجہ کا مرکز بنی تھیں۔

اداکارہ پاکستان کی معروف فنکاراؤں میں شمار ہوتی ہیں اور ٹیلی ویژن ڈراموں سمیت مختلف منصوبوں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔ اب ان کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش کی خبر نے مداحوں کی توجہ حاصل کرلی ہے، جبکہ اداکارہ کی جانب سے بیٹے کے لیے محبت بھرے پیغام کو بھی سراہا جا رہا ہے۔

شیئر کریں:

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

ہمیں فالو کریں