5
سیالکوٹ میں شادی سے انکار پر لڑکی کو قتل کرنے کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم کو 17 سال بعد گرفتار کرلیا گیا۔
تھانہ سبزپیرپولیس کے مطابق اشتہاری ملزم نعیم سلامت 2009 میں لڑکی کے قتل کے مقدمے میں مطلوب تھا،ملزم نے پسند کی شادی سے انکار پر لڑکی پر فائرنگ کرکے اسے قتل کیا اور واردات کے بعد روپوش ہوگیا۔
پولیس کےمطابق ملزم 17 سال سے زائد عرصے تک کراچی،بلوچستان اور آزاد کشمیر میں اپنے ٹھکانے تبدیل کرتا رہا، جبکہ گرفتاری سے بچنے کے لیے اس نے اپنی شناخت اور دستاویزات بھی تبدیل کیں۔
گوجرانوالہ میں تیز دھار آلے سے خاتون قتل، دو نندیں اور بہنوئی گرفتار
پولیس کا کہنا ہےکہ جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلی جنس کی مدد سے ملزم کا سراغ لگایا گیا اور اسے گرفتار کرلیا گیا۔
