باغ کے دو انتخابی حلقوں میں 23 پولنگ اسٹیشنز پر آج ری پولنگ ہوگی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

آزاد کشمیر کے ضلع باغ کے دو انتخابی حلقوں کے 23 پولنگ اسٹیشنز پر آج دوبارہ ووٹنگ کا عمل شروع ہوگا۔ ری پولنگ ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے مختلف پولنگ اسٹیشنز پر کرائی جا رہی ہے۔

latest urdu news

تفصیلات کے مطابق ایل اے 15 کے 9 جبکہ ایل اے 16 کے 14 پولنگ اسٹیشنز پر ووٹرز دوبارہ اپنا حقِ رائے دہی استعمال کریں گے۔

پولنگ کا آغاز صبح 8 بجے ہوگا اور ووٹ ڈالنے کا سلسلہ شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔ انتخابی عمل کے دوران سیکیورٹی کے بھی خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ دونوں حلقوں کے مذکورہ پولنگ اسٹیشنز پر 10 اگست کو پولنگ نہیں ہوسکی تھی۔ عملہ بروقت نہ پہنچنے اور بعض مقامات پر کشیدگی کے باعث ووٹنگ کا عمل ملتوی کردیا گیا تھا۔

آزاد کشمیر انتخابات: پونچھ اور پلندری میں 10 اگست کی پولنگ ملتوی

الیکشن حکام کے مطابق آج ہونے والی ری پولنگ کے بعد دونوں حلقوں میں انتخابی عمل مکمل ہونے کی راہ ہموار ہوگی۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter