8
اسلام آباد: گزشتہ مالی سال کے دوران پاکستان نے چین سے 16.2 ارب ڈالر کے غیر ملکی قرضے حاصل کیے، جن میں 1.7 ارب ڈالر کی ری فنانسنگ بھی شامل ہے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق حکومت 19.92 ارب ڈالر کے غیر ملکی قرضوں اور گرانٹس کا ہدف حاصل نہ کر سکی اور مقررہ ہدف سے 3.72 ارب ڈالر کم فنڈز موصول ہوئے۔
پاکستان نے پہلی بار 4,722 ارب روپے کا قرض قبل از وقت واپس کر دیا، مشیر خزانہ
دستاویزات کے مطابق گزشتہ مالی سال میں کثیرالجہتی مالیاتی اداروں میں ایشیائی ترقیاتی بینک (ADB) سے سب سے زیادہ 953.74 ملین ڈالر قرض حاصل کیا گیا۔
