امریکا میں طالب علم کی ریکارڈ ساز کارکردگی، 11.99 جی پی اے کے بعد گریڈنگ نظام میں تبدیلی پر غور

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ویب ڈیسک: امریکا میں ایک طالب علم کی غیرمعمولی تعلیمی کامیابی کے بعد گریڈ پوائنٹ ایوریج (GPA) کے موجودہ نظام پر نظرثانی کی جا رہی ہے۔

latest urdu news

امریکی ریاست فلوریڈا کے اسٹین برینر ہائی اسکول سے بطور ویلڈیکٹورین (Valedictorian) گریجویشن کرنے والے طالب علم ویبھاو بھاسکر نے 11.99 جی پی اے حاصل کر کے نیا ریاستی ریکارڈ قائم کر دیا۔

انہوں نے 2022 میں گیتھر ہائی اسکول کے طالب علم ڈیلن مزارڈ کے قائم کردہ 11.84 جی پی اے کے سابقہ ریکارڈ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔

رپورٹس کے مطابق ویبھاو بھاسکر کی یہ غیرمعمولی کامیابی ہِلزبرو کاؤنٹی کی اس پالیسی کے باعث ممکن ہوئی، جس کے تحت ایڈوانسڈ پلیسمنٹ (AP) اور ڈوئل انرولمنٹ کورسز میں شاندار کارکردگی دکھانے والے طلبہ کو روایتی 4.0 جی پی اے سے زیادہ اضافی پوائنٹس دیے جاتے ہیں۔

تعلیمی حکام کا کہنا ہے کہ مسلسل بڑھتے ہوئے جی پی اے اسکورز کے باعث گریڈنگ کے موجودہ نظام کا ازسرِنو جائزہ لیا جا رہا ہے تاکہ طلبہ کی کارکردگی کو زیادہ متوازن اور منصفانہ انداز میں جانچا جا سکے۔

ماہرین کے مطابق نئے نظام کا مقصد تعلیمی کامیابی کی حوصلہ افزائی کے ساتھ ساتھ مختلف اسکولوں اور نصابوں کے درمیان جی پی اے کے فرق کو بھی کم کرنا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter