راولپنڈی: جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے رہنما فرخ کھوکھر کو اڈیالہ جیل سے سخت سیکیورٹی میں میانوالی جیل منتقل کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق فرخ کھوکھر کو ماجد ستی قتل کیس میں مقامی عدالت سے سزا سنائے جانے کے بعد اڈیالہ جیل میں رکھا گیا تھا، تاہم اب انہیں سیکیورٹی انتظامات کے تحت میانوالی جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ راولپنڈی کی مقامی عدالت نے ماجد ستی قتل کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے فرخ کھوکھر کو عمر قید اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی، جس کے بعد انہیں کمرۂ عدالت سے ہی گرفتار کر لیا گیا تھا۔
مولانا فضل الرحمان نے فرخ کھوکھر کو ملک گیر تنظیمی مہم کا خصوصی ٹاسک سونپ دیا
جیل حکام کے مطابق منتقلی کا عمل سخت حفاظتی انتظامات میں مکمل کیا گیا، جبکہ فرخ کھوکھر کو سزا کے باقی عرصے کے لیے میانوالی جیل منتقل کیا گیا ہے۔
