حافظ نعیم کا حکومت کو آئینی ترمیم کے معاملے پر چھیڑ چھاڑ نہ کرنے کا مشورہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم نے حکومت کو آئینی ترمیم کے معاملے پر چھیڑ چھاڑ نہ کرنے کا مشورہ دیدیا ہے۔

لاہور، امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم کی جانب سے موجودہ حالات کے تناظر میں حکومت کو آئینی ترمیم کے معاملے پر چھیڑ چھاڑ نہ کرنے کا مشورہ دیدیا گیا ہے۔

latest urdu news

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کی حق دو عوام کو تحریک زور و شور سے جاری ہے۔

آئین میں ترمیم کے حوالے سے بل پر نعیم الرحمان نے کہا کہ موجودہ حالات کے تناظر میں یہ بل ملک کیلئے خطرناک بات ہوگی، حکومت کو اس معاملے کو نہیں چھیڑنا چاہیے۔

حافظ نعیم الرحمان کا یہ کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے رہنما سلمان اکرم راجا نے بیان دیتے ہوئے یہ کہا کہ ان کے لوگوں کو ڈرایا دھمکایا جارہا ہے لہٰذا سلمان اکرم کے بیان پر نوٹس لیا جائے اور انکوائری کرائی جائے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ کے پی اور بلوچستان کے مسائل پر سوال اٹھنا شروع ہوگئے ہیں امریکہ نوازی کی وجہ سے ملک میں بے امنی کے حالات پیدا ہوئے ہیں۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter