واشنگٹن میں گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران معاہدہ کرنے کے لیے بےتاب دکھائی دے رہا ہے، تاہم امریکا کسی صورت ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دے سکتا۔
صدر ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ ایران کے جوہری عزائم کے حوالے سے امریکا کا مؤقف واضح ہے اور اس معاملے پر واشنگٹن کے پاس محدود آپشنز موجود ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ امریکی فوج دنیا کی سب سے طاقتور فوج ہے اور امریکا اپنی قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔
انہوں نے سعودی عرب کی جانب سے امریکا میں 2 ٹریلین ڈالر سرمایہ کاری کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ یہ سرمایہ کاری دونوں ممالک کے مضبوط معاشی تعلقات کا ثبوت ہے۔
امریکی صدر نے اپنی گفتگو میں کیون وارش کا بھی تذکرہ کیا اور کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ کیون وارش خودمختار انداز میں کام کریں۔ ان کے مطابق کیون وارش فیڈرل ریزرو میں اعتماد بحال کرنے اور ادارے میں نئی اصلاحات متعارف کرانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔
ایران کو افزودہ یورینیم رکھنے کی اجازت نہیں دیں گے، ٹرمپ کا دوٹوک مؤقف
ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکی حکومت مہنگائی پر قابو پانے کے لیے اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے اور معیشت کو مستحکم بنانا ترجیحات میں شامل ہے۔
