تاریخی گرودوارہ بھائی کرم سنگھ کی بحالی کیلئے اقدامات تیز

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن کی خصوصی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر جہلم نے ریلوے روڈ پر قائم تاریخی وقف جائیداد “گرودوارہ بھائی کرم سنگھ” کا دورہ کیا، جہاں جاری ترقیاتی اور انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

latest urdu news

دورے کے دوران گرودوارے کی توسیع، تزئین و آرائش اور مختلف انتظامی معاملات پر پیش رفت کا معائنہ کیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے متعلقہ حکام سے جاری کاموں کی رفتار اور معیار کے حوالے سے بھی بریفنگ لی۔

اس موقع پر ایک اہم اجلاس بھی منعقد ہوا جس کی صدارت اسسٹنٹ کمشنر جہلم نے کی۔ اجلاس میں مختلف محکموں کے افسران نے شرکت کی اور گرودوارے سے متعلق معاملات کو باہمی مشاورت سے بہتر انداز میں حل کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس میں گرودوارے کے اطراف جاری ترقیاتی منصوبوں اور سکھ یاتریوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات میں بہتری کے اقدامات پر بھی تفصیلی غور کیا گیا تاکہ آنے والے زائرین کو بہتر ماحول اور سہولیات میسر آ سکیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter