ہفتہ, 26 اپریل , 2025

گجرات، نشے کے عادی نوجوان نے پولیس چوکی کے سامنے اپنے ہی گلے پر چھری چلا دی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

گجرات کے محلہ ڈھکی میں ایک افسوسناک واقع پیش آیا،ice کا نشہ کرنے والے نوجوان نے اپنے آپ کو چھری مار کر زخمی کرلیا۔

زخمی سعودی پلٹ نوجوان کی بہن کا وڈیو بیان سامنے آگیا، ویڈیو بیان میں نوجوان کی بہن کا کہنا تھا کہ میرے بھائی کا کسی کے ساتھ کوئی تنازعہ نہیں نہ اس نے پولیس تھانہ چوکی کو کوئی درخواست دی تھی۔

latest urdu news

ملزم کی بہن کا کہنا ہے کہ پولیس نے تو میرے زخمی بھائی کو فوری ہسپتال پہنچا کر اسکی جان بچائی ہے۔

سوشل میڈیا پر گجرات کے محلہ ڈھکی کے ویڈیو کلپ وائرل ہوئے جس میں دیکھا گیا ایک نوجوان گلے پر چھری لگنے سے زخمی ہوا، زخمی حالت میں دوڑتے ہوئے ڈھکی پولیس چوکی کی طرف آیا۔

اطلاع ملتے ہی انچارج پولیس چوکی ڈھکی میڈم راشدہ پولیس ملازمین کے ہمراہ دوڑتے ہوئے باہرآئی، فوری طور پر ریسکیو 1122 کو اطلاع کی گئی۔

ریسکیو ٹیم اور پولیس نے زخمی نوجوان کو ہسپتال داخل کروایا جہاں اسکی حالت خطرے سے باہربتائی گئی ہے۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter