گجرات میں ن لیگ کااجلاس، ترقیاتی منصوبوں پر توجہ اور تنازعات سے گریز کا عزم

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

گجرات کے علاقے ڈیرہ چوہدری عبدالمالک میں مسلم لیگ (ن) کے ایک اہم اجلاس کا انعقاد کیا گیا، جس میں تنظیمی امور کے ساتھ ساتھ لالہ موسیٰ سیوریج اسکیم پر بھی تفصیلی گفتگو کی گئی۔

latest urdu news

اجلاس میں اس بات پر افسوس کا اظہار کیا گیا کہ افتتاح کے معاملے پر سوشل میڈیا پر غیر ضروری بحث کو ہوا دی جا رہی ہے۔

شرکاء نے واضح کیا کہ لالہ موسیٰ سمیت ضلع بھر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا مقصد صرف عوامی فلاح و بہبود اور سہولیات کی فراہمی ہے، نہ کہ کریڈٹ یا تختی لگانے کا تنازع پیدا کرنا۔ ان کا کہنا تھا کہ اصل توجہ عوام کے مسائل کے حل پر ہونی چاہیے۔

چوہدری پرویز الٰہی صاحب گجرات کیوں ڈوبا؟جواب دیں: عابد رضا

اجلاس میں چوہدری نصیر عباس سدھو کے حلقے میں جاری ترقیاتی کاموں کو سراہا گیا اور انہیں عوام سے مخلصانہ وابستگی اور خدمت کا عملی مظہر قرار دیا گیا۔ اس موقع پر اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ ضلع گجرات کو کسی نئے تنازع کی طرف نہیں لے جایا جائے گا۔

رہنماؤں نے کہا کہ آئندہ بھی جذباتی فیصلوں کے بجائے دانشمندی اور مؤثر حکمت عملی کے تحت مسائل کو حل کیا جائے گا، اور ان کی سیاست کا مرکز گجرات کی ترقی اور خوشحالی ہی رہے گا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter