کفایت شعاری پالیسیوں سے عوام کو 129 ارب روپے کا ریلیف ملا: شہباز شریف

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت کفایت شعاری اور بچت کے اقدامات سے متعلق ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں کم آمدنی والے طبقے کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے حکومتی اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

latest urdu news

اجلاس کے دوران وزیراعظم نے متعلقہ وزارتوں کو ہدایت کی کہ وہ صوبائی حکومتوں سے مشاورت کے بعد حتمی سفارشات پیش کریں۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے پیٹرولیم مصنوعات کی اسمگلنگ اور غیر قانونی ذخیرہ اندوزی کے خلاف سخت اقدامات کرنے پر بھی زور دیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ حکومت نے کفایت شعاری پالیسیوں کے ذریعے عام آدمی کو 129 ارب روپے کا ریلیف فراہم کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بروقت فیصلوں کی بدولت ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی ضروری مقدار دستیاب ہے اور سپلائی کے نظام کو مؤثر انداز میں برقرار رکھا جا رہا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا انتباہ: آئندہ دنوں میں تیل کی قیمتیں مزید بڑھ سکتی ہیں

انہوں نے مزید کہا کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس سلسلے میں اقدامات کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔ اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی طلب، رسد اور ترسیل کی نگرانی ایک ڈیجیٹل ڈیش بورڈ کے ذریعے کی جا رہی ہے تاکہ شفافیت اور مؤثریت کو یقینی بنایا جا سکے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter