ایران کا اسرائیل پر میزائل حملہ، ڈرون بھی تباہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

Iran نے وسطی Israel پر میزائل حملہ کیا ہے، جس کے نتیجے میں مختلف علاقوں میں نقصان اور زخمیوں کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

latest urdu news

عرب میڈیا کے مطابق میزائلوں کے ملبے گرنے سے متعدد گاڑیوں کو نقصان پہنچا اور آگ بھڑک اٹھی۔ ایمبولینس سروس کا کہنا ہے کہ ایک میزائل کا ملبہ Tel Aviv کے قریب ایک قصبے میں گرا، جس سے کم از کم 4 افراد زخمی ہوئے۔

دوسری جانب اسرائیلی میڈیا کے مطابق اس حملے میں مجموعی طور پر 11 افراد زخمی ہوئے، جن میں Gush Dan میں 6 اور Bnei Brak میں 3 افراد شامل ہیں، جبکہ متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

ادھر ایرانی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کے فضائی دفاعی نظام نے Isfahan کے قریب ایک جدید امریکی ڈرون MQ-9 Reaper کو مار گرایا ہے، جس کی مالیت تقریباً 30 ملین ڈالر بتائی جاتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایران اب تک درجنوں ڈرونز گرانے کا دعویٰ کر چکا ہے۔

ایران کا اسرائیل کی جوہری تنصیبات کے حامل شہر دیمونا پر میزائل حملہ، درجنوں زخمی

یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب خطے میں کشیدگی مسلسل بڑھ رہی ہے اور مختلف مقامات پر دھماکوں اور سیکیورٹی خدشات کی اطلاعات بھی موصول ہو رہی ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter