10
ڈی آئی خان میں مولانا فضل الرحمٰن کے صاحبزادے اسجد محمود کے سکیورٹی اسکواڈ کو پیش آنے والے حادثے میں دو افراد جاں بحق ہو گئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ حادثہ سی پیک روٹ پر وانڈہ یارک کے قریب اس وقت پیش آیا جب سکیورٹی گاڑی بے قابو ہو کر پھسل گئی اور سڑک سے نیچے جا گری۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کے وقت گاڑی میں چار افراد موجود تھے۔ حادثے کے نتیجے میں دو افراد موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے جبکہ ایک شخص زخمی ہوا، جسے طبی امداد کے لیے منتقل کر دیا گیا۔
حکام کے مطابق گاڑی کا ڈرائیور اس حادثے میں محفوظ رہا، جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
