واشنگٹن ڈی سی میں جیفری ایپسٹین اور ڈونلڈ ٹرمپ کا متنازع مجسمہ نصب

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکا کے دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں بدنام زمانہ جنسی مجرم جیفری ایپسٹین اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایک متنازع مجسمہ نصب کر دیا گیا ہے۔ یہ مجسمہ شہر کے معروف عوامی مقام نیشنل مال میں لگایا گیا ہے۔

latest urdu news

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس مجسمے کو ایک مشہور رومانوی فلم کے یادگار منظر کے انداز میں تیار کیا گیا ہے۔ مجسمے میں ڈونلڈ ٹرمپ کو بازو پھیلائے کھڑے دکھایا گیا ہے جبکہ جیفری ایپسٹین ان کے سامنے کھڑے نظر آتے ہیں۔

مجسمے کے ساتھ ایک بینر بھی لگایا گیا ہے جس پر ایک نعرہ درج ہے جس کا مفہوم ہے کہ امریکا کو دوبارہ محفوظ بنایا جائے۔ اطلاعات کے مطابق گزشتہ سال ستمبر کے بعد سے اسی مقام پر نصب کیا جانے والا یہ تیسرا مجسمہ ہے۔

امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس مجسمے کا مقصد صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور جیفری ایپسٹین کے ماضی کے تعلقات کی جانب توجہ مبذول کرانا ہے۔ ایک امریکی جریدے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ٹرمپ کی دوبارہ صدارت سنبھالنے کے بعد ایپسٹین سے متعلق دستاویزات اور دونوں کے ممکنہ روابط کا معاملہ ایک بار پھر زیر بحث آ گیا ہے۔

پرنس اینڈریو کو گرفتار کرلیا گیا، جیفری ایپسٹین سے مبینہ تعلقات پر تحقیقات شروع

رپورٹس کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ اور جیفری ایپسٹین کے درمیان 1980 کی دہائی کے آخر سے لے کر 2000 کی دہائی کے اوائل تک قریبی تعلقات رہے، جس کی عکاسی دونوں کی ایک ساتھ لی گئی متعدد تصاویر سے ہوتی ہے۔ تاہم 2019 میں ایپسٹین کی گرفتاری کے بعد ٹرمپ نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ ان کے درمیان کافی عرصہ پہلے اختلافات ہو گئے تھے اور گزشتہ پندرہ برس سے ان کے درمیان کوئی رابطہ نہیں رہا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter