کمسنوں کے ساتھ جنسی درندگی کے مقدمات میں ملوث جیفری ایپسٹین کو امریکی وزارت دفاع کی عمارت پینٹاگون اور ایف بی آئی کی ایک عمارت خریدنے کی پیشکش کی گئی تھی۔
یہ انکشاف امریکی محکمہ انصاف کی جاری کردہ دستاویز میں سامنے آیا ہے، جس کے مطابق عمارت کی فروخت کے لیے 116 ملین ڈالر کی قیمت تجویز کی گئی تھی۔ اگر یہ عمارت فروخت ہو جاتی تو ایپسٹین امریکی سرکاری عمارت کا مالک بن جاتا۔
دستاویز کے مطابق ایک ای میل میں ایف بی آئی کے مخبر نے ایپسٹین کو اسرائیل کے خفیہ ایجنسی موساد کا ایجنٹ قرار دیا تھا۔ ذرائع کے مطابق ایپسٹین سابق اسرائیلی وزیراعظم ایہود براک کے قریب تھا اور انہی کے زیر نگرانی جاسوسی کی تربیت حاصل کی تھی۔
پرنس اینڈریو کو گرفتار کرلیا گیا، جیفری ایپسٹین سے مبینہ تعلقات پر تحقیقات شروع
واضح رہے کہ ایہود براک 2013 سے 2017 کے دوران تقریباً 30 مرتبہ ایپسٹین کے نیویارک مینشن آئے تھے، جس سے دونوں کے درمیان قریبی تعلق کی تصدیق ہوتی ہے۔
ماہرین کے مطابق اس پیشکش اور ایپسٹین کے اسرائیلی خفیہ ایجنسی سے تعلقات کے انکشافات نے معاملے کو مزید پیچیدہ اور سنسنی خیز بنا دیا ہے، کیونکہ ایک عام سرمایہ کار کے بجائے ایپسٹین کی سرگرمیاں قومی سلامتی کے تناظر میں بھی اہم ہو سکتی ہیں۔
اس انکشاف کے بعد ایپسٹین کے نیٹ ورک، مالیاتی لین دین اور اس کے عالمی روابط کے بارے میں دوبارہ تحقیقات کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔
