آبنائے ہرمز میں ایرانی پاسدارانِ انقلاب کی بحری مشقیں شروع

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایرانی پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ نے آبنائے ہرمز میں ’’اسمارٹ کنٹرول آف دی اسٹریٹ آف ہرمز‘‘ کے عنوان سے جنگی مشقوں کا آغاز کر دیا ہے۔ ایرانی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یہ مشقیں خطے میں سکیورٹی صورتحال اور ممکنہ خطرات کے پیشِ نظر کی جا رہی ہیں۔

latest urdu news

رپورٹس کے مطابق ان مشترکہ مشقوں کی نگرانی پاسدارانِ انقلاب کے کمانڈر میجر جنرل محمد پاکپور کر رہے ہیں، جبکہ فیلڈ مانیٹرنگ بھی براہِ راست اعلیٰ عسکری قیادت کی زیرِ نگرانی ہو رہی ہے۔ مشقوں میں بحری یونٹس کی آپریشنل تیاری، تیز رفتار کشتیوں کی نقل و حرکت، اور حساس سمندری راستوں کی نگرانی شامل ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق مشقوں کے بنیادی مقاصد میں آبنائے ہرمز کے علاقے میں ممکنہ سکیورٹی اور فوجی خطرات کی صورت میں فوری اور مؤثر جوابی کارروائی کی صلاحیت کا جائزہ لینا شامل ہے۔ اس کے علاوہ خلیج اور بحیرۂ عمان میں ایران کی جغرافیائی و اسٹریٹجک اہمیت کو مؤثر انداز میں بروئے کار لانے کی حکمتِ عملی بھی ان مشقوں کا حصہ ہے۔

ایران کی پارلیمنٹ نے آبنائے ہرمز کی بندش کی منظوری دے دی، ایرانی بحریہ ہائی الرٹ پر

یاد رہے کہ آبنائے ہرمز عالمی سطح پر تیل کی ترسیل کا ایک نہایت اہم سمندری راستہ سمجھا جاتا ہے، جہاں سے دنیا کی بڑی مقدار میں خام تیل کی ترسیل ہوتی ہے۔ اسی باعث اس علاقے میں کسی بھی قسم کی عسکری سرگرمی عالمی توجہ کا مرکز بن جاتی ہے۔

یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ٹرمپ کی جانب سے مشرقِ وسطیٰ میں ایک اور طیارہ بردار بحری جہاز بھیجنے کے اشارے دیے گئے ہیں، جس کے بعد خطے میں کشیدگی کے خدشات پر عالمی مبصرین گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter